95

خلیجی ممالک میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

خلیجی ممالک میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ، منگل کے روز سعودیہ میں ایک شخص کی ہلاکت سمیت وائرس سے متاثرہ 205 نئے کیسز جبکہ امارات میں 50 نئے کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ خلیجی اسلامی مملک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس مزید کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔
خاص کر سعودی عرب میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ مملکت میں ایک دن کے دوران 205 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یوں سعودی عرب میں اب تک 767افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق بھی ہو گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یوں امارات میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 248 ہوگئی ہے۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی کرونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ کچھ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ منگل کے روز سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعلی نے منگل کو مدینہ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مد ینہ کے ہیلتھ ایمرجنسی روم میں غیرملکی مریض کی حالت تیزی سے خراب ہوتی جا رہی تھی اور وہ پیر کی رات انتقال کر گئے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو ایک دن میں 205افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 767 ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں سعودی عرب میں کرفیو نافذ کیا جا چکا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں جزوی لاک ڈاون کی صورتحال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں