85

لاہور میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

نوجوان میں 22مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر گھر کے افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، والدہ ، ایک بھائی اور دو بہنیں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ایک گھر کے پانچ افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن کے رہائشی 22 سالہ نوجوان میں22 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ جس کے بعد گھر کے تمام افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
کورونا وائرس ٹیسٹ سے گھر کے پانچوں افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ نوجوان کی والدہ ، ایک بھائی اور دو بہنیں کورونا وائرس میں مبتلا نکلیں۔ ایک ہی گھر کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے سے لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ نوجوان کے گھر پہنچی اور گھر کے تمام افراد کے ٹیسٹ کئے۔

کورونا وائرس کیلئے قائم کی گئی ٹاسک فورس نوجوان اور ن کے اہلخانہ کی سرگرمیوں کا پتہ لگوانے کی کوشش کی کررہی ہے جس کے بعد مزید افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرا د کی تعداد 1238 ہو گئی ہے۔ جبکہ 9افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کیا گیا تھا ۔
میتوں کی منتقلی، غسل اور تدفین کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔میتوں کو اسپتال میں ہی غسل دے کر پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کیا جائے گا۔میںتوں گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور لواحقین اسپتال میں مریض کا آخری دیدار کر سکیں گے۔میت کو غسل دینے والا پانی بھی باہر سیورج میں نہیں بہایا جائے گا۔کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں خصوصی گاڑیوں کو اسپتال سے براہ راست قبرستان منتقل کی جائیں گی۔
اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غسل اور تدفین کرنے والے افراد ماسک، دستانے اور دیگر ضروری اشیاء کا استعمال کریں ۔ تاہم کورونا وائرس سے متعلق سخت اقدامات اٹھانے کے باوجود حکومت نے عوام کو بل جمع کرانے کیلئے کوئی سہولت فراہم نہ کی بینک کے باہر بل جمع کرانے کے لئے لگی لمبی لائنیں عوام کیلئے خطرے کا باعث بن گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں