504

ایکواڈور میں کورونا وائرس کے باعث مردہ قرار دی گئی خاتون ایک ماہ بعد اہل خانہ کو زندہ مل گئی

اسپتال انتظامیہ نے 27 مارچ کو 74 سالہ ایلبا ماروری کے گھر والوں کو کورونا وائرس سے اسی کی وفات کی اطلاع دی، آخری رسومات ادا کرنے کے ایک ماہ بعد ایلبا ماروری گھر والوں کو زندہ مل گئیں

کورونا وائرس، ایکواڈور میں مردہ قرار دی گئی خاتون اہل خانہ کو زندہ مل گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے 27 مارچ کو 74 سالہ ایلبا ماروری کے گھر والوں کو کورونا وائرس سے اسی کی وفات کی اطلاع دی، آخری رسومات ادا کرنے کے ایک ماہ بعد ایلبا ماروری گھر والوں کو زندہ مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک ایکواڈور جو کورونا وائرس وباء سے بہت بری طرح سے متاثر ہوا ہے کے اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے اور خاندانی افراد اپنے رشتے داروں کی لاشیں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔اس دوران ایک مردہ قرار دی جانے والی خاتون بعد میں زندہ حالت میں مل گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے 27 مارچ کو 74 سالہ ایلبا ماروری کے گھر والوں کو کورونا وائرس سے اسی کی وفات کی اطلاع دی اور انہیں مردہ خانے لاش کی شناخت کے لیے بلایا۔

وائرس کے خطرے کے وجہ سے خاندان والوں کو لاش سے دور رکھا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے بھانجے جیمی مورلا نے بتایا کہ اتنی دور سے انہیں جو لاش دکھائی گئی وہ ان کو دور سے اپنی خالہ کی لاش لگی اور قریب سے دیکھے بغیر اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، تاہم ایک ماہ کومے میں رہنے کے بعد ماروری کو جب ہوش آیا تو اس نے ڈاکٹروں سے اپنی بہن سے رابطہ کے لیے کہا۔

جب ہسپتال کی انتظامیہ کو پتا چلا کہ غلط لاش ان کے اہل خانہ کو بھجوائی گئی ہے تو ہسپتال کی ایک ٹیم ان کے خاندان سے معافی مانگنے ان کے گھر گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں