79

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49500 سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2233 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 49530 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 2233 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 960 ، اسلام آباد میں 97، بلوچستان میں 106، پنجاب میں 106 ، گلگت بلتستان میں 23 جبکہ خیبرپختونخوا میں 340 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 19924 ، بلوچستان میں 3074 ، خیبرپختونخوا میں 7155 ،اسلام آباد میں 1235 ، گلگت بلتستان میں 602 ، پنجاب میں 17382 اور آزاد کشمیر میں 158 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 960 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 19924 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 106 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 3074 ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں میں 23 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 602 ہوگئی ہے ۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 106 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 17382 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 340 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 7155 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں