61

سمندری طوفان، محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمنادری طوفان “ٹوکتے” کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہوگیا ہے، ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مشرق میں 1650 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا، اسکا رخ شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔
اس کے علاوہ جمعه کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر،خیبر پختونخوا،بالائی اوروسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر،خیبرپختونخوا،بالائی اوروسطی پنجاب، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں