سیلابی پانی میں اضافے کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ سال سیلاب کے دوران چنڈ پل کے قریب واقع موضع ننکانہ اور موضع دادوآنہ کے قریب ریلوے ٹریک کے ایک کلو میٹر حصہ کو نقصان پہنچا تھا۔ بعدازاں اس حصے کی مرمت کردی گئی تھی لیکن مون سون کی بارشوں اور سیلابی پانی کی آمد کے باعث اس کا کچھ حصہ پھر متاثر ہوا ہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے چنڈ پل سے عارضی طور پر ریلوے ٹریفک کو معطل کر کے اس کی مرمت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید سیلابی پانی کی آمد کے پیش نظر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ایک سے دو روز کے اندر ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اس ٹریک پر ریلوے ٹریفک بحال کر دی جائے گی