1

آج سے 11 مئی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع شدید گرم، ہیٹ ویو الرٹ جاری

آج سے 11 مئی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع شدید گرم، ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے آج سے 11 مئی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بالائی اور وسطی سندھ  میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

شہرقائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سمندری ہوائیں متاثر ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  78 فیصد ہے دن کے اوقات میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت  40 سے 42  ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شدید گرمی کے باعث بچوں، بزرگوں اور خواتین کو احتیاط کی ہدایت کی گئی جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں