عوام پر پیٹرول بم گرگیا؛ فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے جب کہ وزارتِ پیٹرولیم نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔




