1

عید قرباں پر لاہوریوں کیلیے سری پائے کھانا مشکل ہو گیا، پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگا دی

عید قرباں پر لاہوریوں کیلیے سری پائے کھانا مشکل ہو گیا، پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگا دی

نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور مقامی بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے

عید الاضحیٰ کے موقع پر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور پورے پنجاب میں عید کے دنوں کے دوران اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے اور کھلے عام بھوننے سے نہ صرف شدید بدبو اور دھواں پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ عمل فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی صحت کے تحفظ اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور مقامی بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ادارے کے مطابق عید کے ایام میں صفائی اور ماحولیاتی بہتری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ شہر میں کسی بھی جگہ غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں