معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، اسحاق ڈار
پاکستان نےدنیاکوواضح پیغام دیاکہ وہ اپنی خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق میں قوم کااتحادہماری سب سےبڑی طاقت ثابت ہوا یہ محض کیلنڈرکی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات، اتحادوغیرمتزلزل عزم کی داستان ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معرکہ حق کاایک سال مکمل ہونے پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں یہ ہماری قومی تاریخ کاایک فیصلہ کن باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کومتحد ہونے پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتاہوں عوام، مسلح افواج کےبہادرافسروں اور جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جب قوم یکجاہوجاتی ہےتودنیاکی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کومتزلزل نہیں کرسکتی معرکہ حق میں قوم کااتحادہماری سب سےبڑی طاقت ثابت ہوا۔
اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کوفیصلہ کن جواب دیا، پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئےجارحیت کامتوازن اور فیصلہ کن جواب دیا بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدنیاکوواضح پیغام دیاکہ وہ اپنی خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا فعال سفارتکاری کےذریعےعالمی سطح پرپاکستان کا مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کیا کشمیرسمیت بنیادی تنازعات کےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں پائیدارامن ممکن نہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہیے پاکستان خطےمیں امن کےفروغ کےحل کےعزم پرثابت قدم ہے قومی سلامتی کولاحق ہرخطےکاجواب پوری قوت سےدیاجائےگا پاکستان معیشت، تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔




