معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب جاری
تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں
بھارتی جارحیت کے جواب میں کیے گئے آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں شہدا کی یادگار پر حاضری دی جا رہی ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود ہیں۔
مسلح افواج کے سربراہان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔




