2

ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز شدید متاثر

ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز شدید متاثر

صارفین کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس کی صورتحال بدترین رہی۔

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر ہوئی ہے جب کہ شام پانچ بجے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

صارفین کے مطابق انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ موبائل کالز کے سگنلز بھی متاثر ہیں اور لوڈشیڈنگ کے دوران سگنلز مکمل طور پر بند ہوجاتے ہیں۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں۔ صارفین کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس کی صورتحال بدترین رہی۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل کالز کے سگنلز بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کالز منقطع ہورہی ہیں اور نیٹ ورک بھی مسلسل ڈاؤن ہورہا ہے۔

ایک اور مسئلہ لوڈشیڈنگ کے دوران سگنلز کا بند ہونا ہے۔ صارفین کے مطابق جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو اسی دوران موبائل سگنلز بھی مکمل طور پر بند ہوجاتے ہیں جس سے رابطے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں