1

واٹس ایپ کی آئی فون صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ کی آئی فون صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری

یہ نیا سیکشن واٹس ایپ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا

واٹس ایپ اپنے آئی فون صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کون آن لائن ہے اور کون حال ہی میں ایکٹیو تھا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ایک ہی جگہ پر اپنے آن لائن کانٹیکٹس دکھائے گا۔

اس وقت واٹس ایپ پر کسی شخص کا آن لائن سٹیٹس دیکھنے کے لیے ہر چیٹ الگ سے کھولنی پڑتی ہے جہاں اوپر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سامنے والا ’آن لائن‘ ہے یا آخری بار کب ایکٹیو تھا۔

مگر واٹس ایپ اب اس مشکل کو آسان کرنے جارہا ہے اور ایک خصوصی ’کانٹیکٹس حب‘ متعارف کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس تحت سب سے اوپر فیورٹ کانٹیکٹس دکھائی دیں گے، اس کے بعد وہ لوگ نظر آئیں گے جو اس وقت آن لائن ہوں جبکہ نیچے حال ہی میں ایکٹیو رہنے والے کانٹیکٹس کی فہرست ہوگی۔

 یہ نیا سیکشن واٹس ایپ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا تاہم پرائیویسی کے موجودہ اصول برقرار رہیں گے یعنی صرف وہی صارف دوسروں کا آن لائن اسٹیٹس دیکھ سکیں گے جو اپنا اسٹیٹس بھی دوسروں کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں