17

ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی

ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی

اگر بات چیت میں پیش رفت نہ ہوئی تو ایسا حملہ کیا جائے گا جیسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایک بار پھر سخت مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ ڈیڈلائن تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا بڑے حملے کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کے اینکر بریٹ بیئر کو ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا کہ آج رات 8 بجے کا وقت حتمی ہےاور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بریٹ بیئر کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اگر بات چیت میں پیش رفت نہ ہوئی تو ایسا حملہ کیا جائے گا جیسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

تاہم انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اگر آج ہی مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے آتی ہے تو صورتحال بدل سکتی ہے۔

ادھر ایران نے عارضی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور یہ فیصلہ کریں گے کہ معاملہ سفارتکاری کی طرف جاتا ہے یا ایک بڑے فوجی تصادم کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں