پی ایس ایل 11؛ ملتان نے راولپنڈیز کو شکست دے دی
ملتان نے ہدف کو باآسانی 16.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل گیارہ کا 14 واں میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں ملتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان نے ہدف کو باآسانی 16.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Multan Sultans seal a commanding seven-wicket victory as they surmount the 183-run target with 22 balls to spare. #HBLPSL11 | #NewEra | #MSvRP pic.twitter.com/S8YNQthkQ6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 6, 2026
صاحبزادہ فرحان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور جوش فلپ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر نے 26 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ راولپنڈی کی جانب سے محمد عامر نے 2 اور محمد عامر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں راولپنڈیز کے سیم بلنگز 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کامران غلام 35 ، ڈیان فورسٹر 24، کپتان محمد رضوان 19 اور ڈیرل مچل 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ملتان کے فیصل اکرم نے 4، عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے ایک ایک وکٹ لی۔




