1

چیٹ کھولنے کا جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ لایا ایسا فیچر جو سب کچھ ایک کلک میں دکھائے گا

چیٹ کھولنے کا جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ لایا ایسا فیچر جو سب کچھ ایک کلک میں دکھائے گا

یہ فیچر واٹس ایپ کی سیٹنگز میں شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین آسانی سے اپنی سرگرمیوں اور رابطوں پر نظر رکھ سکیں

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ  آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جو دوستوں اور کانٹیکٹس کی آن لائن سرگرمی جاننا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔

ٹیک رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے کانٹیکٹس حب فیچر کی تیاری میں مصروف ہے جس کے ذریعے صارفین ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے کہ ان کے کون سے کانٹیکٹس اس وقت آن لائن ہیں اور کون حال ہی میں ایپ استعمال کر چکا ہے۔

فی الحال کسی شخص کا آن لائن اسٹیٹس دیکھنے کے لیے الگ الگ چیٹس کھولنا پڑتی ہیں، جہاں اوپر آن لائن یا لاسٹ سین ظاہر ہوتا ہے۔ تاہم نئے فیچر کے بعد یہ تمام معلومات ایک مرکزی سیکشن میں دستیاب ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق اس نئے سیکشن میں سب سے پہلے صارف کے فیورٹ کانٹیکٹس دکھائے جائیں گے اس کے بعد وہ افراد نظر آئیں گے جو اس وقت ایکٹیو ہوں گے، جبکہ نیچے حالیہ وقت میں آن لائن آنے والے کانٹیکٹس کی فہرست موجود ہوگی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ کی سیٹنگز میں شامل کیا جائے گا تاکہ صارفین آسانی سے اپنی سرگرمیوں اور رابطوں پر نظر رکھ سکیں۔

البتہ کمپنی نے پرائیویسی اصولوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی صرف وہی افراد دوسروں کا آن لائن اسٹیٹس دیکھ سکیں گے جو اپنا اسٹیٹس بھی دوسروں کے لیے ظاہر رکھتے ہیں۔

ٹیک ماہرین کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگا جو بار بار مختلف چیٹس کھول کر دوستوں کی آن لائن موجودگی چیک کرتے ہیں۔ ابھی یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور جلد آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں