11

امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل سے آگاہ ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس کی تصدیق

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی حالیہ اپیل سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور اس حوالے سے جلد اپنا ردعمل دیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری تنازع کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتکاری کو مؤثر بنانے کے لیے وقت دیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے ایران سے بھی اپیل کی کہ خیرسگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو محدود مدت کے لیے کھول دیا جائے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں