1

ایران کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے امریکی قرارداد مسترد کرنے کی اپیل

ایران کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے امریکی قرارداد مسترد کرنے کی اپیل

امریکا اس قرارداد کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے، ایران

ایران نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پیش کردہ آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اس کے خلیجی اتحادیوں کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد مسئلے کا حل نکالنا نہیں بلکہ اپنے سیاسی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔

 

ایرانی مشن کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے خاتمے کا واحد مؤثر راستہ جنگ کا مکمل خاتمہ، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور بحری گزرگاہوں کی معمول کے مطابق بحالی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اس قرارداد کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔

ایران نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کریں اور سیاسی دباؤ کے بجائے سنجیدہ سفارتی حل تلاش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں