2

ثالثی مشن کیلیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

ثالثی مشن کیلیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

داخلی امور کے وفاقی وزیر محسن نقوی بھی وفد کے ہمراہ ہیں

خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفد کے ہمراہ ثالثی مشن کے تحت تہران پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر باہمی خیرسگالی اور تعاون کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد خطے میں امن، استحکام اور جاری سفارتی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھی اعلیٰ سطح نمائندگی موجود رہی جہاں داخلی امور کے وفاقی وزیر محسن نقوی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

ملاقاتوں اور آئندہ مشاورت میں خطے کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور سفارتی حل کے امکانات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں