83

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، سانگھڑ میں گیس اور تیل کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ سانگھڑ میں تیل و گیس کے ذرائع دریافت کر لیے گئے ہیں جس سے ملک و قوم کو وسیع پیمانے پر فائدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس اور تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کی کاوشوں کی بدولت سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا۔
تیل و گیس کے اس ذخیرے سے یومیہ 91 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریافت ہونے والے ذخیرے سے یومیہ 520 بیرل تیل بھی نکل رہا ہے، تیل و گیس کا ذخیرہ اوجی ڈی سی ایل نے دریافت کیا۔ اس سے قبل بھی سانگھڑ میں ہدف ایکس ون کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ہدف ایکس ون کنویں سے 19 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ذخائر ملے تھے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق پی پی ایل نے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک (2568-18) کے دریافتی کنویں ہدف ایکس 1 (ایس ٹی) سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پی پی ایل ایس بلاک میں 65 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ جی ایچ پی ایل اور اے آر او ایل کی کاروباری شراکت داری بالترتیب 25 اور 10 فیصد ہے۔
تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کی خبر پر ماہرین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ، اُن کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ تیل و گیس کے ان ذخائر کی مکمل دریافت کے بعد اس سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ جبکہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت پر عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں