امریکہ ایران جنگ بندی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اغاز 12920 پوائنٹس اضافے سے ہوا ہے
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاشی اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھے جارہے ہیں۔
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 12920 ریکارڈ اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اغاز 12920 پوائنٹس اضافے سے ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بڑی نوعیت کی تیزی کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔
آج صبح کاروبار بڑھتے ہی کے ایس ای 30 انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کے بڑے اضافے پر ٹریڈنگ صبح 9 بجکر 37 منٹ پر معطل کی گئی، جس کے بعد اب بازار حصص میں کاروباری سرگرمیاں 10 بجکر 42 منٹ پر بحال ہوں گی۔




