1

ایران کا حزب اللہ کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا حزب اللہ کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان

یہ پیغام حزب اللہ کی قیادت کو بھیجا گیا تھا، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران لبنان میں سرگرم تنظیم حزب اللہ کی حمایت کبھی بند نہیں کرے گا اور اس کی ’’آزادی کے لیے جاری اقدامات‘‘ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے ایک پیغام کے مندرجات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام حزب اللہ کی قیادت کو بھیجا گیا تھا جس میں ایران کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

عباس عراقچی کے مطابق پاکستان کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں کے آغاز سے ہی ایران نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو لبنان میں جنگ بندی کے قیام سے جوڑا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ ایران کی حالیہ تجاویز میں بھی شامل ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں تہران کے مؤقف اور حمایت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں