ایران کی بھیجی گئی تجاویز کا جائزہ جلد لیا جائے گا، صدرٹرمپ
ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے اس نے ابھی تک اپنے کیے کی بڑی قیمت ادانہیں، ٹرمپ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل پرحتمی فیصلہ ابھی باقی ہے بھیجی گئی تجویزکا جائزہ جلد لیاجائے گا۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ ابھی ختم کردیں تو تعمیرنومیں 20 سال لگیں گے کوئی نہیں چاہتاکہ چند سال بعددوبارہ جنگ کے لیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی فرینڈلی ہے جوکہ موثراندازمیں جاری ہے ایران کے ساتھ ڈیل کے بنیادی نکات کے بارے میں بتایاگیا ہے اس ڈیل کی اصل ورڈنگ خوددیکھوں گا۔
صدرڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرمنی سے 5 ہزارسے بھی زیادہ فوجی واپس بلارہے ہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوسکتی ہے اس نے ابھی تک اپنے کیے کی بڑی قیمت ادانہیں کی ایران کے ساتھ جو کچھ ہوااسے قابل قبول نہیں سمجھاجاسکتا۔




