1

خانہ کعبہ سے پاکستانی ستاروں کی جھلکیاں، تصاویر وائرل

حج 2026ء: خانہ کعبہ سے پاکستانی ستاروں کی جھلکیاں، تصاویر وائرل

مختلف سیلیبرٹیز ان دنوں حجازِ مقدس میں موجود ہیں

حج 2026ء کے موقع پر پاکستان کی شوبز، میڈیا اور اسپورٹس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات کو فریضۂ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

مختلف سیلیبرٹیز ان دنوں حجازِ مقدس میں موجود ہیں اور اپنے روحانی سفر کے لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات بھی اس روحانی سفر میں شریک ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی اس روحانی سفر میں خاص طور پر توجہ کا مرکز رہے جنہوں نے اپنے حج کے لمحات اور مقدس مقامات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

سوشل میڈیا کی معروف جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب بھی حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان مصباح الحق اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی حج کے روحانی سفر میں شریک نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔
Pakistani Celebrities Performing Hajj in 2026

مشہور کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے بھی اپنے حج کے تجربے کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جبکہ اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی مقدس مقامات سے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

گلوکار ہمایوں عالمگیر کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں وہ حجازِ مقدس میں عبادات میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اسی طرح اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار بلال عباس کی حج سے متعلق تصاویر بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
Pakistani Celebrities Performing Hajj in 2026

معروف مقرر قاسم علی شاہ بھی ان خوش نصیب شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستانی شوبز اور میڈیا شخصیات کی جانب سے حج کے روح پرور لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں