1

دوران حمل یہ عادت بچوں میں سبزیوں کی رغبت بڑھا سکتی ہے

دوران حمل یہ عادت بچوں میں سبزیوں کی رغبت بڑھا سکتی ہے

مادر رحمی میں جس خوشبو سے بار بار آشنا ہوئے تھے کم ناگواری کا اظہار کیا

دیکھا جائے تو بچے عموماً سبزیاں شوق سے نہیں کھاتے تاہم دوران حمل ایک آسان صحت مند عادت اپنانے سے بچوں میں سبزیاں کھانے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

یہ دریافت بہت سے گھرانوں کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے اگر بات امریکا کی جائے تو وہاں 1 سے 5 سال کی عمر کے تقریباً 49 فیصد بچے روزانہ سبزیاں نہیں کھاتے۔

ڈرہم یونیورسٹی کی سابقہ تحقیق میں یہ پایا گیا تھا کہ حمل کے 32 اور 36 ہفتوں میں جب ان کی مائیں بار بار میٹھی گاجر کے پاؤڈر والے کیپسول اور کڑوی کیل (kale) سبزی کے پاؤڈر والے کیپسول استعمال کرتی تھیں تو یہ بچے مختلف چہروں کے تاثرات ظاہر کرتے جنہیں محققین نے الٹراساؤنڈ کی مدد سے ریکارڈ کیا تھا۔

جیسے مادر رحمی میں بچے گاجر کے ذائقے پر “مسکراتے” یا “خوشی والے” چہرے بنائے تھے جبکہ کیل کے ذائقے پر “رونے” یا ناگواری والے تاثرات دیکھے گئے حیران کن طور پر یہ تاثرات پیدائش کے تین ہفتے بعد بھی دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران حمل فالج خواتین میں دل کے امراض اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، تحقیق

اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا رحمِ مادر میں ان ذائقوں سے آشنائی تین سال کی عمر میں بچوں کے ردِعمل پر اثر انداز ہوتی ہے یا نہیں۔

محققین نے اس تحقیق میں پچھلی تحقیق کے 12 بچوں کو شامل کیا جو  اس وقت مادر رحمی میں تھے تاہم تین سال کی عمر میں انہیں دوبارہ اس نئی تحقیق میں شامل کیا گیا۔

نتائج کے مطابق بچے مادر رحمی میں جس خوشبو سے بار بار آشنا ہوئے تھے کم ناگواری کا اظہار کیا، حمل کے آخری دور میں ذائقوں سے آشنائی طویل عرصے تک ذائقہ اور خوشبو کی یادداشت پیدا کر سکتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیدائش سے پہلے کا حسی ماحول بچوں کے رویوں کو برسوں تک متاثر کر سکتا ہے۔

محققین نے کہنا ہے کہ اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا حمل کے دوران سبزیوں کے ذائقوں سے آشنائی مستقبل میں بچوں کے زیادہ سبزیاں کھانے کا سبب بنتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ فائبر سے بھرپور سبزیوں میں وہ تمام وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو بچوں کی بہتر نشوونما اور اور طویل مدتی صحت کے ضروری ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں