عیدالاضحیٰ پر سیاچن کے برف پوش محاذ سے پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام پیغام
جوانوں نے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی خصوصی مبارکباد پیش کی
عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشیئر پر تعینات پاک فوج کے بہادر جوان ہر دم تیار اور مستعد ہیں۔
سیاچن کے دشوار گزار پہاڑوں پر موجود پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی خصوصی مبارکباد پیش کی۔
پاک فوج کے جوانوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ جب پوری قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو ہم سیاچن کی برف پوش چوٹیوں پر وطن کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں، سخت سردی، ٹھنڈی ہواؤں اور برف پوش بلند پہاڑوں کے درمیان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
جوانوں کا کہنا تھا کہ عیدِ قربان ہمیں ایثار، قربانی اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے، ہمیں سبز ہلالی پرچم کی حرمت جان سے بڑھ کر ہے، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے جوانوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر ملک کے امن، سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں۔




