متحدہ عرب امارات ایران پر حملوں میں ملوث ہے، کارروائی جوابی ردعمل تھا، پاسداران انقلاب
ایران کی جانب سے امریکی فوجی کشتیوں کو ڈبونے کا دعویٰ درست نہیں، ایرانی فوج
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران پر حملوں میں ملوث ہے، یو اے ای پر کیا گیا حملہ ایک جوابی ردعمل تھا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حالیہ ایران مخالف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو ایران خطے میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق فجیرہ کی آئل تنصیبات پر کوئی پیشگی منصوبہ بند حملہ نہیں کیا گیا تھا جبکہ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فجیرہ بندرگاہ پر پیش آنے والا واقعہ امریکی فوجی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
ایرانی میڈیا نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ذریعے غیر قانونی جہازوں کے لیے راستہ ہموار کرنا چاہتا تھا تاہم ایران نے اس کی مخالفت کی۔
دوسری جانب ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی کشتیوں کو ڈبونے کا دعویٰ درست نہیں۔
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جہازوں کو صرف خبردار کرنے کے لیے میزائل فائر کیے گئے تھے۔




