پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اکثر ساسیں خود کو ہمیشہ درست اور بہو کو ہر معاملے میں نالائق سمجھتی ہیں جس سے گھروں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے ساس بہو کے رشتے اور خاندانی معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہو پر سسرال کی خدمت کی ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں جبکہ اسلامی تعلیمات بھی شادی کے بعد اولاد کو الگ اور آزاد زندگی گزارنے کی تلقین کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا بیٹا عیسیٰ ابھی ایک سال کا بھی نہیں ہوا لیکن وہ ذہنی طور پر یہ فیصلہ کر چکی ہیں کہ شادی کے بعد اسے الگ گھر بسانے کی آزادی دیں گی۔
مریم نفیس نے مزید کہا کہ جن خاندانوں کے مالی حالات الگ گھر کی اجازت نہیں دیتے وہاں بھی بہو کو گھر میں مناسب آزادی اور ذاتی جگہ ملنی چاہیے تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق الگ کچن بنا سکے۔




