ملک ریاض کے خلاف بڑا عدالتی حکم، تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالتی حکم کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ان ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات مزید تیز ہونے کا امکان ہے
احتساب عدالت نمبر 3 کراچی نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف تاحیات ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ وارنٹس ریفرنس نمبر 01/2025 (اسٹیٹ بنام ملک ریاض حسین و دیگر) میں جاری کیے گئے۔ عدالت اس سے قبل 23 اپریل 2026 کو تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
عدالت نے مرکزی ملزم ملک ریاض کے ساتھ دیگر ملزمان کے بھی تاحیات ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں جن میں محمد اویس، زین ملک، شاہد محمود قریشی، وسیم رفعت، احمد بخش ناریجو، احمد علی ریاض، فیصل سرور قریشی، ثاقب احمد سومرو اور وقاص رفعت شامل ہیں۔
عدالتی حکم کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ان ملزمان کی گرفتاری کے اقدامات مزید تیز ہونے کا امکان ہے جبکہ کیس کی آئندہ کارروائی بھی اس پیش رفت کے بعد اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔




