8

وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز، فریقین سے دو ہفتوں کے سیز فائر کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے پرامن خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران مذاکرات کے ذریعے مثبت پیش رفت ممکن ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں میں مستقبل قریب میں کامیابی کی صلاحیت موجود ہے۔

شہباز شریف نے ایرانی قیادت سے بھی اپیل کی کہ وہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھول دیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے فریقین پر زور دیا کہ وہ سفارت کاری کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کم از کم دو ہفتوں تک سیز فائر کریں، تاکہ امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں