2

’’کراچی پیرس ہے‘‘، شرمیلا فاروقی پر ترکیہ میں چھٹیاں منانے پر شدید تنقید

’’کراچی پیرس ہے‘‘، شرمیلا فاروقی پر ترکیہ میں چھٹیاں منانے پر شدید تنقید

شرمیلا فاروقی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کراچی کو پیرس سے بہتر قرار دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں کراچی کو پیرس سے تشبیہ دی تھی اور کہا تھا کہ وہ کراچی کو دنیا کے کسی بھی شہر پر ترجیح دیتی ہیں اور اب وہ ترکیہ میں اپنی چھٹیاں منارہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی اپنے شوہر ہشام ریاض شیخ اور بیٹے کے ہمراہ ترکیہ کے شہر استنبول میں قیام پذیر ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی ہے۔

عبیر احمد نامی صارف نے لکھا ’’کراچی کو پیرس کہتی ہیں اور خود عوام کے پیسوں سے ترکیہ اور اٹلی میں گھوم رہی ہیں‘‘

ایک اور صارف نے لکھا ’’پیرس کو چھوڑ کر استنبول آم لینے گئیں ہیں‘‘ جب کہ ثروت ناصر کہتی ہیں ’’پیرس نہیں گئیں‘‘.

شائستہ خان کہتی ہیں ’’بی بی آنے کے بعد موقع ملے تو جیل چورنگی سے صفورہ تک کا سفر رکشے میں بیٹھ کر کرنا پھر کراچی کے بارے میں اپنی رائے پیش کی جیے گا‘‘۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کراچی کو پیرس سے بہتر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کراچی کو دنیا کے کسی بھی دوسرے شہر پر ترجیح دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں