ہانیہ عامر 20 ملین فالوورز عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
یہ نیا سنگِ میل ہانیہ عامر کو پاکستان کی ان چند سیلیبریٹیز میں شامل کرتا ہے
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور وہ انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر اپنی خوشگوار شخصیت اور مداحوں کے ساتھ قریبی رابطے کے باعث سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں۔
یہ نیا سنگِ میل ہانیہ عامر کو پاکستان کی ان چند سیلیبریٹیز میں شامل کرتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں اتنی بڑی فین فالوونگ حاصل کی۔
انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی مضبوط موجودگی قائم کی ہے جہاں ان کے تخلیقی اور دلکش مواد کو عالمی سطح پر پسند کیا جاتا ہے۔




