1

یوم تکبیر کی 28ویں سالگرہ، مسلح افواج کےسربراہان کی قوم کومبارکباد

یوم تکبیرکی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئرچیف، نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیرتاریخی کارنامےکی یاددلاتاہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اس دن پاکستان نےجنوبی ایشیامیں اسٹریٹجک توازن بحال کیا یہ اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت اورخطےمیں امن واستحکام کی ضامن ہے یہ عظیم سنگ میل قومی اتحاد، استقامت اورملکی خودمختاری کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں ا نجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے۔

 پاک افواج وطن کے دفاع کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاک افواج ملک کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس عظیم موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود پوری قوم اتحاد، بیداری، مضبوط وخوشحال پاکستان کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کرتی ہے،  پاکستان افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں