18

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا

امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے 18 ٹاؤنز میں 25 حب سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا جس کے لیے 520 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات احمد خان چھٹو کے مطابق تمام طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات، جبکہ خصوصی ٹیمیں روزانہ رپورٹ پیش کریں گی۔

امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے 18 ٹاؤنز میں 25 حب سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ مشینیں امتحان کے دوران بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کو امتحانی اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ویجلینس آفیسر اور ایکسٹرنل سپرنٹنڈنٹ کی سخت نگرانی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں