10

جنگ بندی مذاکرات سے قبل ہماری 2 شرائط پوری ہونا ابھی باقی ہیں، ایران

جنگ بندی مذاکرات سے قبل ہماری 2 شرائط پوری ہونا ابھی باقی ہیں، ایران

تاحال اس بیان کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

ایران نے امریکا کے ساتھ کل ہونے والے اسلام آباد مذاکرات سے قبل اپنی دو شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے، اس حوالے سے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وفد بھی پاکستان پہنچنے والا ہے جس میں ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی شامل ہیں۔

 

ایران کے وفد کی سربراہی کرنے والے محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے 2 شرائط پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دو شرائط میں لبنان پر اسرائیلی حملے فوری بند ہونے اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنا شامل ہے، محمد باقر قالیباف کے مطابق یہ دونوں شرائط اسلام آباد مذاکرات شروع ہونے سے قبل پوری ہونا ضروری ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات سے چند گھنٹے قبل اس بیان نے ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ یہ بیان براہ راست مذاکرات میں شامل فریق کے سربراہ کی جانب سے آیا ہے جو کہ غیر معمولی ہے۔

تاحال اس بیان کے حوالے سے امریکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں