داسن شناکا پی ایس ایل 12 کے لیے نااہل قرار
داسن شناکا نے پاکستانی عوام، شائقین اور کرکٹ برادری سے معذرت کرتے ہوئے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
لاپور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کھلاڑی داسن شناکا کو 2027 میں ہونے والے پی ایس ایل 12 کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے داسن شناکا پر پی ایس ایل 12 میں شرکت پر ایک سالہ پابندی عائد کردی ہے ہے، داسن شناکا نے 21 مارچ 2026 کو یکطرفہ طور پر ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔
داسن شناکا کی دستبرداری کو پلیئر رجسٹریشن شرائط اور سہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے جب کہ لاہور قلندرز سے معاہدے کے بعد داسن شناکا کی دستبرداری پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارروائی کی ہے۔
داسن شناکا نے پاکستانی عوام، شائقین اور کرکٹ برادری سے معذرت کرتے ہوئے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ان کا کسی دوسرے مقابلے میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا جب کہ انہون نے لاہور قلندرز کے مداحوں سے بھی معذرت کی۔
داسن شناکا نے کہا کہ مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل کھیلنے کا خواہاں ہوں تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ لیگ کے معاہدوں اور پیشہ ورانہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔




