ایرانی وزیرخارجہ سے بات چیت کے لیے امریکا سے کون آرہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق دونوں امریکی ایلچی ایرانی وزیر خارجہ سے بات چیت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ سے بات چیت کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا اسلام آباد آنے کا امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو انتظامی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد جاسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں امریکی ایلچی ایرانی وزیر خارجہ سے بات چیت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
سی این این کے مطابق اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج مختصر ٹیم کے ساتھ اسلام آباد آرہے ہیں جس کی تصدیق خود انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہورہا ہوں، دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ امور پر قریبی رابطہ رکھنا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ دورے میں خطے کی صورتحال پر مشاورت کروں گا، ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔




