3

پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کو بدترین شکست، اسلام آباد پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کو بدترین شکست، اسلام آباد پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف انتہائی آسانی سے حاصل کرتے ہوئے صرف 6.4 اوورز میں میچ اپنے نام کرلیا۔

کراچی: پی ایس ایل 11 کے 36 ویں مقابلے میں حیدر آباد کنگز مین کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.5 اوورز میں صرف 80 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جو رواں سیزن کا کم ترین اسکور بھی قرار دیا جارہا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف انتہائی آسانی سے حاصل کرتے ہوئے صرف 6.4 اوورز میں میچ اپنے نام کرلیا۔

 

اسلام آباد کی جانب سے محسن ریاض نے 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ سمیر منہاس نے 27 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تاہم ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔

بولنگ میں رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس شاندار فتح کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں