8

پاکستان نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 نافذ کر دیا، ایران تک ترسیل کے نئے راستے کھل گئے

پاکستان نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 نافذ کر دیا، ایران تک ترسیل کے نئے راستے کھل گئے

نئے نظام کے تحت تمام ٹرانزٹ آپریشنز پر ایف بی آر کے کسٹمز قوانین مکمل طور پر لاگو ہوں گے

وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026 کا باضابطہ نفاذ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے آرڈر کے تحت ٹرانزٹ روٹس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت گوادر، کراچی اور تفتان کو ٹرانزٹ کارگو کے لیے مرکزی روٹس کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیسرے ممالک سے آنے والا سامان اب پاکستان کے راستے ایران تک منتقل کیا جا سکے گا جس سے علاقائی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ایس آر او کے مطابق گوادر بندرگاہ کو بھی تجارتی مقاصد کے لیے باقاعدہ حیثیت دے دی گئی ہے جبکہ ٹرانزٹ کارگو کے لیے مالی گارنٹی دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت تمام ٹرانزٹ آپریشنز پر ایف بی آر کے کسٹمز قوانین مکمل طور پر لاگو ہوں گے اور ترسیل کے عمل کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں تجارتی روابط کو فروغ دینا اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں