وائٹ ہاؤس میں مبینہ فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ کے گرنے کی ویڈیو وائرل
وائٹ ہاؤس کے بال روم میں اچانک افراتفری اس وقت پھیل گئی جب کورسپانڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کی اطلاع ملی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے ایک ہنگامی واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں جہاں مبینہ فائرنگ کے واقعے کے دوران انہیں ریسکیو کرتے وقت پھسلنے اور گرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بال روم میں اچانک افراتفری اس وقت پھیل گئی جب کورسپانڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کی اطلاع ملی۔ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر صدر، نائب صدر اور دیگر حکام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے متحرک ہوگئے۔
اسی دوران جب سیکیورٹی اہلکار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں لے کر کمرے سے باہر لے جا رہے تھے تو وہ مبینہ طور پر ہڑبڑاہٹ میں پھسل کر گر گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے دوران تمام اہم شخصیات محفوظ رہیں جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




