7

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر انگور اڈہ میں سول آبادی پر بزدلانہ حملہ

افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر انگور اڈہ میں سول آبادی پر بزدلانہ حملہ

آپریشن غضب الحق مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جو مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھروں پر گرے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان طالبان اور ان سے وابستہ عناصر مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ حملے کے بعد پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع بتاتے ہیں کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ پاک فوج صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنارہی ہے اور شہری آبادی کو ہر صورت محفوظ رکھا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں صورتحال پر نظررکھی جارہی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ آپریشن غضب الحق مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں