1

پی ایس ایل11؛ حیدر آباد کنگز مین فائنل کی دوڑ میں شامل، ملتان سلطانز باہر

پی ایس ایل11؛ حیدر آباد کنگز مین فائنل کی دوڑ میں شامل، ملتان سلطانز باہر

حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے ایلیمنیٹر 1 مقابلے میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر 1 مقابلے میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی اور پی ایس ایل 11 سے باہر کردیا۔

 

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ شان مسعود 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد نواز نے 18، صاحبزادہ فرحان نے 15 اور اسٹیو اسمتھ نے 13 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 16 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

حیدرآباد کی جانب سے عثمان خان نے 35 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ معاذ صداقت نے بھی 33 گیندوں پر 64 رنز بناکر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

اس فتح کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے فائنل میں رسائی کے لیے اہم قدم اٹھالیا ہے اور اب ان کا مقابلہ ایلیمنیٹر 2 میں جمعہ کو اسلام آباد سے ہوگا۔

دوسری جانب شکست کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 11 سے باہر ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں