چین کا تیانژو 9 کارگو خلائی جہاز اپنا مشن مکمل کر کے زمینی ماحول میں داخل
تیانژو 9 کو 15 جولائی 2025 کو جنوبی جزیرائی صوبہ ہینان کے وینچانگ خلائی لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا
چین کا تیانژو 9 کارگو خلائی جہاز خلائی اسٹیشن پر اپنا مشن مکمل کرکے زمین کی طرف روانہ ہوگیا۔
چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے بتایا کہ چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے سامان لے جانے والا تیانژو 9 کارگو خلائی جہاز بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق شام 4 بجکر 34 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہو کر آزادانہ پرواز کے مرحلے میں داخل ہوا تھا۔
ایجنسی کے مطابق یہ کارگو خلائی جہاز 7 مئی کو زمینی فضا میں داخل ہوا اور اس عمل کے دوران جلنے کے بعد بچ جانے والا تھوڑا سا ملبہ مقررہ محفوظ سمندری حدود میں گر گیا۔
تیانژو 9 کو 15 جولائی 2025 کو جنوبی جزیرائی صوبہ ہینان کے وینچانگ خلائی لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا جو بعد میں مدار میں موجود تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے ساتھ جڑگیا اس میں خلا بازوں کے لیے ضروری اشیاء، ایندھن اور سائنسی تجربات کے آلات سمیت مختلف سامان موجود تھا۔
چین نے تیانژو 9 کیوں لانچ کیا؟
اس مشن کا مقصد شینزہو 20 کے عملے کی معاونت کرنا تھا تیانژو 9 خلائی جہاز نے چین کے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن کے لیے 6.5 ٹن ضروری سامان پہنچایا جس میں خوراک، نئے ای وی اے (اسپیس واک) سوٹس، ورزش کا سامان، اور سائنسی تجربات کا مواد شام تھا تاکہ مدار میں طویل مدتی اور پائیدار انسانی رہائش ممکن بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ 7 مئی 2026 تک تیانژو 9 اپنا مشن کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور کنٹرولڈ انداز میں زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہو کر ختم ہو گیا۔




