شہرقائد میں موسم گرم و مرطوب، نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس ہونے کا امکان
شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔
شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہےتاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔




