1

پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی؟ تجویز سامنے آگئی

پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی؟ تجویز سامنے آگئی

سمر ویکیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ پیر تک کیے جانے کا امکان ہے، صوبائی وزیر تعلیم

لاہور: پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق کہ 22 مئی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سمر ویکیشن سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ پیر تک کیے جانے کا امکان ہے جب کہ محکمہ تعلیم مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپس کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ طلبہ اور اساتذہ کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں