1

مومنہ اقبال کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

مومنہ اقبال کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی یکم جون کو طے، بہن رمشا اقبال نے تصدیق کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

سیاسی شخصیت کی جانب سے دھمکیوں کے معاملے کے درمیان اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے تصدیق کی ہے کہ مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو ہوگا۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب ان کی بہن رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں اس خبر کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔

رمشا اقبال کے مطابق مومنہ اقبال کی شادی محمد  حمزہ حبیبی سے طے پائی ہے اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے ہوا، مومنہ کے ہونے والے شوہر ان کے قریبی رشتے دار نہیں ہیں۔

اداکارہ اس وقت اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے بھی گزر رہی ہیں۔ حال ہی میں مومنہ اقبال نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مومنہ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی جبکہ رمشا اقبال اس کیس کی قانونی پیروی کر رہی ہیں۔

رمشا اقبال جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کیس میں پیشرفت مثبت رہی ہے اور تمام شواہد متعلقہ حکام کو فراہم کر دیے گئے ہیں، متعلقہ ایم پی اے کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان اس معاملے کو زیادہ میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تاہم حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ مومنہ اقبال کے سسرال والوں کو بھی دھمکیوں کے باعث سیکیورٹی دی گئی ہے۔

رمشا اقبال نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہن کے کیس کو مکمل طور پر لڑیں گی اور اس حوالے سے انہیں بیرونِ ملک سے حاصل کردہ قانونی تعلیم اور پاکستان میں وکالت کا تجربہ حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں