2

رات کے اندھیرے میں رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، 11 افراد ہلاک

رات کے اندھیرے میں رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، 11 افراد ہلاک

چند ماہ قبل بھی دو عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے

مراکش کے تاریخی شہر فیز میں رات گئے ایک افسوسناک حادثے نے شہر کو سوگ میں ڈبو دیا، جہاں چار منزلہ رہائشی عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امدادی ٹیمیں رات بھر ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش میں مصروف رہیں۔ مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں کو ہاتھوں اور مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹاتے دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ اطراف کی عمارتوں کو بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے احتیاطاً متعدد گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی مزید حادثے سے بچا جا سکے۔

فیز جو مراکش کا قدیم اور گنجان آباد شہر سمجھا جاتا ہے، ماضی میں بھی ایسے المناک واقعات کا سامنا کرچکا ہے۔ چند ماہ قبل بھی دو عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ماہرین کے مطابق مراکش میں پرانی اور خستہ حال عمارتیں ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہیں۔ گزشتہ برس حکومتی حکام نے انکشاف کیا تھا کہ ملک بھر میں تقریباً 38 ہزار سے زائد عمارتیں ایسی ہیں جنہیں کسی بھی وقت گرنے کے خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں