69

موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 20ہزار 900روپے کر دی گئی رکشے کی رجسٹریشن فیس 3ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار 750 روپے ہو گئی

وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلئے خط لکھا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خط میں وفاقی حکومت کی جناب سے کہا گیا ہے کہ اِس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے ہے اور اب ودہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3ہزار 400روپے سے بڑھ کر 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔

خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا جائے گا اور رکشے کی رجسٹریشن جو کہ 3 ہزار 100 روپے ہے وہ 3ہزار 700روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین بھی کرلیا ہے جس کے تحت جائیدادوں کی قیمت میں 66 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں