98

مہنگائی کے بادل چھٹنے لگے: بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پراعتماد بحال۔۔۔ پہلے ہی ماہ میں کتنی سرمایہ کاری کی؟ حیران کن تفصیلات

مہنگائی کے بادل چھٹنے لگے ۔ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھنے لگا، حکومتی طویل اور قلیل مدتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھونے لگی۔ صرف ایک روز کے دوران حکومتی بانڈز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر (تقریباً 80 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کی گئی
سٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، حکومتی بانڈز میں 16 جنوری کو 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر (تقریباً 80 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کی گئی۔بنک کے مطابق برطانیہ سے ایک روز میں 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، امریکا سے ایک روز میں 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ یکم جولائی سے سے 16 جنوری تک حکومتی بانڈز میں کْل سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ جولائی سے اب تک 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد، حکومتی تویل اور قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔ مرکزی بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ٹی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس عرصے میں امریکا سے 73 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 80 کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے 7 کروڑ ڈالر کی حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری ہوئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھا ہے، اس کےعلاوہ زائد شرح سود کے باعث بھی بیرونی سرمایہ کار حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں