66

معروف رکن اسمبلی کی گاڑی سے 50لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی شراب برآمد مقدمہ درج

اسلام آباد۔۔۔۔۔
رکن بلوچستان اسمبلی ثنا اللہ بلوچ کی گاڑی سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد تفصیلات کے مطابق خفیہ ادارے کی مصدقہ اطلاع پر ایکسائز پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹھیری بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران ڈبل کیبن گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 273 بوتلیں اور ایک شارٹ گن برآمد کرلی۔ ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ شرابکی بوتلیں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثنا اللہ بلوچ کی ہیں۔کارروائی کے دوران گاڑی کا ڈرائیور فرار اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ چیکنگ کے دوران گاڑی سے ممبر بلوچستان اسمبلی کے وزیٹنگ
کارڈز بھی برآمد ہوئے ، غیر ملکی شراب کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی اور پکڑی گئی غیر ملکی شراب کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں